ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

شیر افضل مروت نے سائفر کیس میں اچھی خبر ملنے کی نوید سنادی

25 مارچ, 2024 11:08

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل شیر افضل مروت نے عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملنے کی پیش گوئی کر دی۔

انہوں نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان  کے خلاف سیاسی مقدمات محض انتقامی کارروائیاں تھی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں وکلاء کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔

ان کا کہناتھاکہ مینڈیٹ چوری ریکوری کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے اور 30 مارچ سے آغاز کریں گے جبکہ مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس سزا کے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top