ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

طالب علم کی گمشدگی پر وفاق سمیت صوبائی حکومت سے جواب طلب

11 جون, 2024 12:00

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایچ ڈی کے طالب علم کی گمشدگی کیخلاف وفاق سمیت صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب کیلئے طلب کرلیا۔

جی ٹی وی نیوز کے نامہ نگار اشرف سولنگی کے مطابق پی ایچ ڈی کے طالب علم کی گمشدگی کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے گمشدہ صحافی و شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی

گمشدہ طالب علم کے وکیل جبران ناصر نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ سید ممتاز شاہ آئی ٹی کی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، پہلے بھی 2006 اور 2018میں انہیں اٹھایا گیا تھا۔

وکیل جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ ماضی میں طالب علم کیخلاف شواہد نا ہونے کے باعث عدالتوں کے احکامات پر رہا کیا گیا تھا۔

وکیل کے مطابق ممتاز شاہ کو ایک بار پھر 26اپریل سے اغواء کرلیا گیا،نہ جانے کہاں ہیں، سچل تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کیلیے رجوع کیا لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

خیال رہے سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر اسٹیشن ہاؤسنگ آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ سچل کو بھی متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top