ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

شان مسعود کس پاکستانی کرکٹر کے فین ہیں؟

29 مارچ, 2024 17:40

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتاکر شائقین کو حیران کردیا ہے۔

شان مسعود نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی بابر اعظم کا فین ہے اور میں بھی ان کا بہت بڑا فین ہوں کیونکہ ان کی خدمات پاکستان کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے لوگ جس طرح محبت کرتے ہیں تو ان کی جگہ لینا کبھی آسان نہیں، لیکن بابر اعظم کے قیادت چھوڑنے کے بعد کسی کو تو اس منصب پر آنا تھا اب جب میں کپتان ہوں تو اپنے مطابق ہی کپتانی کروں گا اور ٹیم کو آگے بڑھاؤں گا۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو بات شان مسعود یا بابر اعظم کی نہیں، بلکہ پاکستانی ٹیم کی ہوتی ہے، عہدہ اپنی جگہ رہے گا اور اس پر آنے والے لوگ بدلتے رہیں گے۔

شان مسعود نے کہا کہ میں اپنی زندگی عام لوگوں کی طرح گزارتا ہوں لیکن مجھے کیریئر میں سفارشی ہونے کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا ہے، گزشتہ 10 سال کے دوران 6 سال ڈراپ رہا، ہر بار ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے واپس آیا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top