اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

شاہین آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

12 مارچ, 2024 10:50

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے محروم کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پی ایس ایل میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز مسلسل چھ شکستوں کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم تھی۔

قلندرز 2024 کی مہم کے دوران صرف دو میچ جیتنے میں کامیاب رہی جو پی ایس ایل تاریخ میں ان کی بدترین کارکردگی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین محسن نقوی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں تبدیلی کی تجویز موصول ہوئی ہے۔

ان کا خیال ہے کہ 23 سالہ شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بہت کم عمر اور ناتجربہ کار ہیں اور کچھ کا خیال ہے کہ اس تبدیلی سے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوگی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم  کی کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

کیا آئی پی ایل فرچائز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا جرسی ڈیزائن چرایا؟

شاہین آفریدی کو ہٹائے جانے کی صورت میں وکٹ کیپر محمد رضوان فاسٹ بولر کی جگہ لینے کے لیے فیورٹ ہوں گے تاہم بابر اعظم کی اس عہدے پر واپسی کا بھی امکان ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ محسن نقوی نے ابھی تک شاہین یا کسی اور کرکٹر سے انفرادی طور پر ملاقات نہیں کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں کئی کھلاڑیوں کو ایک ساتھ اسلام آباد مدعو کیا تھا، البتہ پی ایس ایل کے بعد مختلف امور پر الگ الگ ملاقاتوں میں اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top