ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے داماد کرپشن کیس میں اشتہاری قرار

07 اگست, 2018 14:40

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے داماد عمران علی کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے، احتساب عدالت نے عمران علی کو کئی بار طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران کا اشتہاری قرار دے دیا، عمران علی یوسف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے احتساب عدالت میں اشتہاری قرار دینے کےلیے درخواست دے رکھی تھی، احستاب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے نیب کی استدعا پر عمران علی یوسف کو اشہاری قرار دے دیا۔

اس حوالے سے نیب پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ کا کنہا تھا کہ عمران علی یوسف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں بارہا طلب کیا، عمران علی متعدد بار پیش نہیں ہوئے اور بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں جبکہ چیرمین نیب نے عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top