جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات

14 جولائی, 2021 12:22

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوشنبے تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل میں شریک دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ صدارتی محل قصر ملت کا دورہ کیا اور وہاں صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔

تاجک صدر نے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان کو تاجکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ نے عمدہ میزبانی پر تاجک صدر سے اظہار تشکر کیا۔

وزیر خارجہ نے تاجک صدر کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 11 معاہدوں پر دستخط

شاہ محمود قریشی نے صدر سے کہا کہ آپ کے دورہء پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تعلیم، ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کاسا منصوبوں کی بروقت تکمیل، توانائی راہداری کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔ وزیر خارجہ نے تاجک صدر کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں سے آگاہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top