منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

برطانیہ میں بجلی کا شدید بحران، جنوری میں لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ

10 اگست, 2022 15:51

لندن : برطانیہ توانائی کے شدید بحران کا شکار ہوگیا، ترقی پذیر ممالک کی طرح اب ملکی شہری جنوری میں لوڈ شیڈنگ کا سامنا کریں گے۔

روس یوکرین جنگ نے برطانیہ کو شدید بحران سے دو چار کردیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سردیوں کے دوران صنعتوں اور گھرانوں کے لیے جنوری میں منظم لوڈ شیڈنگ کا منصوبہ بنا رہا ہے، جب سرد موسم گیس کی قلت کے ساتھ موافق ہو سکتا ہے۔

حکومتی عہدیداروں کے حوالے کوئلے کے ہنگامی پلانٹس کے استعمال کے بعد بھی، حکومت کے تازہ ترین بدترین صورت حال کے باعث بجلی کی صلاحیت کی کمی طلب کا چھٹا حصہ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کریمیا میں روسی فوجی ائیر بیس دھماکوں سے لرز اٹھا

اس نقطہ نظر کے تحت، اوسط سے کم درجہ حرارت اور ناروے اور فرانس سے کم بجلی کی درآمدات کے باعث برطانیہ کو جنوری میں چار دن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے دوران اسے گیس کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ برطانیہ طویل کساد بازاری کے راستے پر ہے، کیونکہ توانائی کی بے مثال قیمتیں افراط زر کو 13 فیصد کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

یوروپی حکومتیں روس-یوکرین تنازعات کے بعد گیس کے استعمال کو بچانے اور اسٹوریج کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top