ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بچوں کا جھگڑا ، فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

24 جولائی, 2018 11:48

پشاور کے نواحی گاوں میرہ سوڑیزئی میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  محب اللہ اور نور اللہ نامی افراد کے بچوں میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جس میں بڑوں کے آنے سے صورتحال خراب ہوگئی ۔

نور اللہ اور اس کے ساتھیوں نے بچوں کی اس لڑائی میں محب اللہ کے گھر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محب اللہ، راحت اللہ اور عنایت سمیت 6 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب نور اللہ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی بھی مارا گیا۔

ہسپتال زارئع کا کہنا ہے کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top