ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

پاکستان میں ایکس کی سروسز بند، صارفین کو مشکلات کا سامنا

18 فروری, 2024 08:40

 

مقبول سوشل میڈیا سائٹ ایکس ( ٹوئٹر)پاکستان بھر میں ڈاؤن ہے جس سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات 9 بجے سے ایکس ڈاؤن ہے، صارفین کی شکایت ہے کہ انہیں ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

صارفین ایکس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے، جب بھی اسے لوڈ کیا جارہا ہے تو اسکرین پرthis site can’t be reached’ کا نوٹیفکیشن نظر آرہا ہے۔

زرائع کے مطابق رات 9 بج کر ایک منٹ کے قریب ایکس کی بندش کی کم از کم 185 رپورٹیں موصول ہوئیں جو رات 9:24 بجے تک بڑھ کر 239 ہو گئیں۔

دوسری جانب سائبر سکیورٹی واچ ڈاگ، نیٹ بلاکس نے بھی پاکستان میں ایکس کی بندش کی تصدیق کی ہے، گزشتہ کچھ دنوں میں پاکستان بھر میں کئی مرتبہ انٹرنیٹ سروسز سمیت سوشل میڈیا سائٹس ڈاؤن ہو چکی ہیں۔

خاص طور پر عام انتخابات 2024 کے تناظر میں جاری صورتحال کے پیش نظر اکثر سروسز متاثر رہیں۔

 

یہ پڑھیں :ہماری 85 نشستیں چھینی گئیں، پی ٹی آئی کی انٹرنیشنل میڈیا کیلئے پریس کانفرنس

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top