اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سکیورٹی فورسز نے بڑا حملہ ناکام بنادیا

15 جولائی, 2024 13:39

سکیورٹی فورسز نے بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے آج علی الصبح بنوں چھاؤنی پر حملے کی بزدلانہ کوشش  کی گئی جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا۔

یہ واقعہ صبح 4 بج کر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب دہشت گردوں نے بنوں چھاؤنی کی بیرونی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان واقع سڑک پر گاڑی میں سوار دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) کو دھماکے سے اڑایا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کا مقصد دہشت گردوں کو محفوظ علاقے میں دراندازی کے لئے ایک داخلی راستہ فراہم کرنا تھا۔

تاہم چھاؤنی میں تعینات چوکس سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور حملہ آوروں کے منصوبے کو ناکام بنایا۔

ناکام حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک جامع کلیئرنس آپریشن شروع کیا تاکہ علاقے میں کوئی خطرہ باقی نہ رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top