بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز: کہیں قربانیاں تو کہیں دعوتوں کا اہتمام

18 جون, 2024 11:29

پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

عید الاضحیٰ کے پہلے روز فرزندانِ توحید کی بڑی تعداد نے سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی، مختلف شہروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے دعوؤں کے باوجود مختلف مقامات پر آلائشوں کے ڈھیر نظر آئے۔

بیشتر شہروں میں شہری انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھا کر ناصرف صفائی کر دی گئی ہے بلکہ ان آلائشیوں کو ٹھکانے بھی لگا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بطور فوجی، ہم عید کے موقع پر گھروں سے دور ڈیوٹی پر فخر کرتے ہیں، آرمی چیف

عید کے دوسرے روز آج بھی دعوتیں، بیٹھکیں، کھابے، ہلا گلہ اور سیرو تفریح کا سلسلہ جاری ہوگا، کل میزبان بننے والے آج مہمان بن کر دعوت اڑائیں گے، خواتین کچن کی ذمے داریاں سنبھالیں گی، بریانی، تکہ، بوٹی، سیخ کباب، ہنٹر بیف، مٹن سجی، قورمہ، کڑاھی، کوفتے سمیت روایتی اور غیر روایتی پکوان بنا کر مہمانوں سے تعریفیں سمیٹی جائیں گی۔

بچوں اور بڑوں نے تھکن اتارنے کے لیے میلوں، ٹھیلوں اور پارکوں کا رخ بھی کیا، بچوں نے اونٹ کی سواری کے ساتھ ساتھ خوب جھولے جھولے، گول گپوں، چاٹ اور آئس کریم کا لطف اٹھایا۔

آج عیدِ قرباں کے دوسرے روز بھی شہری بھرپور طریقے سے عید منا رہے ہیں، بعض شہری عید الاضحیٰ کے دوسرے روز سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے مختلف جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

خواتین کی جانب سے عیدِ قرباں کے گوشت سے گھروں میں طرح طرح کے پکوان بنانے کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top