ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سپریم کورٹ کا موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم کرنے کا حکم

11 مئی, 2024 14:43

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے قیام سے متعلق 6 مئی کو ہونے والی سماعت پر تحریری حکم نامہ آج جاری کر دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی قائم کرنے میں ناکامی کے عوام کے بنیادی حقوق پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ موسمیاتی تبدیلی کے قیام کے ساتھ ساتھ حکومت کو اس کے لیے فنڈز کا بھی انتظام کرنا چاہیے۔ آب و ہوا کی تبدیلی لوگوں کو درپیش سب سے سنگین خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:فوج میں اہم ترقیاں و تعیناتیاں، 3 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

اس سے پہلے اس مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے 2017 میں کلائمیٹ چینج ایکٹ نافذ کیا گیا تھا۔ سات سال گزرنے کے باوجود اتھارٹی قائم نہیں کی جاسکی اور فنڈز جاری نہیں کیے جاسکے۔ پنجاب، کے پی اور سندھ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اپنی پالیسیاں پیش کردی ہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top