ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اچانک کروڑوں ڈالر کا اضافہ

21 مارچ, 2024 18:47

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے ہفتہ وار بنیادوں پر 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جو 15 مارچ تک 8 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ البتہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 13.4 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.38 ارب ڈالر ہیں۔

15 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ہزار 17.9 ملین ڈالر ہوگئے۔

 رواں ہفتے پاکستانی حکام اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے ہوا تھا جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی آخری قسط مل سکے گی۔

یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے جس پر پاکستان کو ایس بی اے کے تحت بقیہ 1.1 بلین امریکی ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top