جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

اسٹیٹ بینک کا مسلسل ساتویں بار شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

29 اپریل, 2024 16:59

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹرنگ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے مسلسل ساتویں اجلاس میں شرح سود کو 22 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی نے نوٹ کیا کہ میکرو اکنامک استحکام کے اقدامات معتدل معاشی بحالی کے درمیان افراط زر اور بیرونی صورتحال دونوں میں نمایاں بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاہم ایم پی سی کا ماننا ہے کہ افراط زر کی سطح اب بھی بلند ہے، اس کے ساتھ ہی عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بھی مستحکم عالمی نمو کے ساتھ کم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے کہا کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات نے بھی ان کے نقطہ نظر کے بارے میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کیا ہے، البتہ نے والے بجٹ اقدامات کے قلیل المیعاد افراط زر کے نقطہ نظر پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

کمیٹی نے ستمبر 2025 تک افراط زر کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف کی حد تک لانے کے لئے موجودہ مانیٹری پالیسی کے موقف کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

اسٹیٹ بینک نے آخری بار جون 2023 میں ‘ہنگامی اجلاس’ بلا کر مانیٹری پالیسی میں 100 بی پی ایس کا اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک چھ ماہ میں مرکزی بینک نے شرح سود کو 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر برقرار رکھا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی ایم پی سی نے 18 مارچ کو اپنے گزشتہ اجلاس میں مانیٹری پالیسی ریٹ کو 22 فیصد پر برقرار رکھا تھا جو مارکیٹ کی توقعات کے عین مطابق تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top