ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کم کرنے کا اعلان

10 جون, 2024 16:13

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) وفاقی بجٹ کے اعلان سے چند روز قبل اپنی مانیٹری پالیسی کم کرنے کا اعلان کردیا۔

کلیدی پالیسی ریٹ میں 150 بی پی ایس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شرح سود 22 فیصد سے 20.5 فیصد پر آگیا ہے۔

تاہم افراط زر کی شرح میں نمایاں کمی اور دنیا بھر میں مرکزی بینکوں کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کٹوتی کے آغاز کے بعد مارکیٹ کی اکثریت کو توقع تھی کہ پاکستان کا مرکزی بینک اپنے مالیاتی موقف میں نرمی لائے گا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے آخری بار جون 2023 میں ہنگامی اجلاس طلب کرکے پالیسی ریٹ میں 100 بی پی ایس کا اضافہ کیا تھا اور مسلسل سات ماہ  شرح سود ریکارڈ 22 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان میں مہنگائی ایک سال میں 38 فیصد سے کم ہوکر 11.8فیصد پر آگئی

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کم کرنے کا امکان

اس عرصے کے دوران، افراط زر میں کمی نے بہت سے لوگوں کو یہ یقین دلایا تھا کہ مالیاتی نرمی کا ایک دور شروع ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top