اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کم کرنے کا امکان

04 جون, 2024 11:14

مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک کا اس بار پالیسی ریٹ کم کرنے کا امکان ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح مسلسل پانچویں ماہ کم ہوکر 11.8 فیصد رہ گئی، لہٰذا مرکزی بینک  شرح سود کم کر سکتا ہے۔

مئی کے لئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) افراط زر کی شرح 11.8 فیصد رہی جو مارکیٹ کی توقعات سے کافی کم تھی، جس کی بنیادی وجہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی تھی۔

آنے والے مہینوں میں افراط زر میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا لیکن اس کا دو ہندسوں میں رہنا متوقع ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے 2024 کے لئے سال بہ سال اوسط ماہانہ افراط زر کی شرح 13.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان میں مہنگائی ایک سال میں 38 فیصد سے کم ہوکر 11.8فیصد پر آگئی

شرح سود 22 فیصد پر برقرار، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

افراط زر میں اضافے، عالمی مالیاتی مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال اور جون میں آئندہ بجٹ کے اعلان کی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے 29 اپریل کو شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم افراط زر میں حالیہ کمی سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جون 2024 میں پالیسی ریٹ میں کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مجموعی طور پر ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے 2024 کے اختتام تک پالیسی ریٹ میں مجموعی طور پر 450 بیسس پوائنٹس کی کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top