منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کو مسترد کردیا

14 اکتوبر, 2023 11:27

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کو مسترد کردیا۔

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب اور یورپی یونین کے اعلیٰ عہدے دار کو فون کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرے، غزہ کی ناکہ بندی ختم اور امدادی اشیا کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے سبب سعودیہ نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا عمل منجمد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے خلاف جہاں ضرورت پڑی حزب اللہ اقدام کرے گی، شیخ نعیم قاسم

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں پمفلٹس پھینکے ہیں جن میں لکھا ہے کہ اپنے گھر فوری چھوڑ دو اور غزہ کے جنوب میں چلے جاؤ۔

اسرائیل کے اس عمل پر حماس نے غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے فلسطینی 1948 کی طرح دوبارہ مہاجرین نہیں بنیں گے، غزہ کے شہریوں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top