ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عیدالفطر کی کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت کا اعلان

25 مارچ, 2024 11:17

سعودی عرب کی حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔

غیر ملکی رپورٹ  کے مطابق چار روزہ تعطیلات 8 اپریل سے 11 اپریل تک جاری رہیں گی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو بھی حکومت کی جانب سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تعطیلات مجموعی طور پر چھ دن تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

نجی اور سرکاری شعبے کے ملازمین اتوار 14 اپریل کو دوبارہ کام شروع کریں گے۔

عید الفطر رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے، کیونکہ یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک خوشی کا موقع سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پوری عالم اسلام میں تہوار عید کے موقع  خاندان اور دوست اکٹھے ہوتے ہیں، تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں، کھانے بانٹتے ہیں، اور شکریہ کا اظہار کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top