اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سعودی سفیر کا قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا اعلان

02 جون, 2024 14:42

سعودی سفیر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2024 کے حوالے سے پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔ سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال حج پر ہماری شاہی مہمان ہو گی۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستانی کرکٹرز کونسے نمبر پر ہیں؟

انشاءاللہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ جیتے گی ۔ پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا جشن منائیں گے

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے اور پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا جشن منائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف کھیلےگی۔

اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گی۔گروپ سٹیج کے بعد،گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top