اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

صارم برنی کا انسانی اسمگلنگ کیس میں غلطی کا اعتراف، مقدمہ درج

06 جون, 2024 10:41

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق صارم برنی نے انسانی اسمگلنگ کیس میں اپنے ابتدائی بیان میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں سماجی رہنما کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔

پہلی ایف آئی آر 26/2024 کو سماجی رہنما اور صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کیخلاف ایف آئی اے کے انسانی اسمگلنگ سیل میں پاکستان سے امریکہ بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سماجی کارکن صارم برنی بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

صارم برنی کے خلاف پہلے مقدمے میں حیا نامی نوزائیدہ بچی پر امریکا اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے، دیگر بچوں میں 15 سے زیادہ لڑکیاں ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی پر مزید بچوں کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید مقدمات درج کئے جائیں گے۔ صارم برنی کو ان کے حالیہ دورہ امریکا کے دوران امریکی حکام نے سرویلنس میں رکھا تھا اور ان سے دو بار پوچھ گچھ بھی کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی نے آخری مرتبہ حیا نامی بچی امریکا بھیجی تھی وہ بچی مبینہ طور پر اس کے والدین سے 10 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی، یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ بچی کی خریداری میں صارم برنی کی ایک سے زائد افراد نے معاونت کی تھی، بچی کے والدین انتہائی غریب ہیں ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد صارم برنی نے اپنے ابتدائی بیان میں غلطی کو تسلیم کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top