ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

پیپلز پارٹی کے سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، عہدے کا حلف اُٹھا لیا

02 مارچ, 2024 12:27

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں اور انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

گورنر ہاوس بلوچستان میں نو منتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی، گونر میاں ولی خان کاکر نے میر سرفراز بتگٹی سے وزارت اعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔

اس سے قبل اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے پولنگ ہوئی۔

پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اسپیکر نے بتایا کہ میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے صرف سرفراز بگٹی  کاغذات جمع کرا سکتے تھے،  سرفراز بگٹی کو ن لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top