ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سام سنگ کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھنے پر ہڑتال کی دھمکی

29 مئی, 2024 15:00

جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ہزاروں ملازمین پر مشتمل یونین نے زیادہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے مطالبے پر پہلی بار ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارہ رائٹرز کے مطابق سام سنگ یونین کی انتظامیہ نے کہا کہ وہ وسیع تر احتجاجی اقدامات کے حصے کے طور پر 7 جون کو ایک دن کے لئے کمپنی میں کام بند کرے گی۔

مزید پڑھیں:سام سنگ نے اسرائیل میں اپنے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

یہ اعلان یونین کے عہدیداروں نے ایک براہ راست نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں کیا، جہاں انہوں نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا ’یونین مزدوروں کے جبر کو مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

کمپنی کے مطابق سام سنگ الیکٹرونکس یونین کے تقریبا 28ہزار ارکان ہیں، جوکہ کمپنی کی کل افرادی قوت کا پانچواں حصہ ہے۔

خیال رہے کہ اگر یونین کے ارکان مشترکہ طور پر اگلے ہفتے چھٹی لیتے ہیں تو یہ سام سنگ الیکٹرانکس کے کارکنوں کی جانب سے پہلی بار واک آؤٹ ہوگا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران دارالحکومت سیئول میں کمپنی کے دفاتر کے ساتھ ساتھ سیئول کے جنوب میں ہواسیونگ میں اس کی چپ بنانے والی سائٹ کے باہر ملازمین وقفے وقفے سے احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے رواں سال تنخواہوں میں 5.1 فیصد اضافے کے فیصلے کے جواب میں یونین نے پہلے کہا تھا کہ وہ سالانہ چھٹی کے ساتھ ساتھ شفاف کارکردگی پر مبنی بونس بھی چاہتی ہے۔

بدھ کے روز یونین نے کمپنی پر الزام عائد کیا کہ سام سنگ نے گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں سمجھوتے کا منصوبہ لانے میں ناکام رہی ہے۔

یونین کے ایک عہدیدار نے ایک ایسے وقت میں صنعتی کارروائی کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا جب سام سنگ کے کاروبار کے کچھ حصے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یونین کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا، کمپنی کے مطابق کہ وہ پچھلے 10 سالوں سے بحران کا سامنا کر رہی ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ فرم کو اپنے مطالبات کو پورا نہ کرنے کے بہانے کے طور پر اس کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

یونین نے کہا کہ جنوبی کوریا بھر میں کمپنی کی تمام سائٹس 7 جون کے اقدام سے متاثر ہوں گی۔

واضح رہے کہ ہڑتال کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سام سنگ جدید سیمی کنڈکٹر چپس سمیت کچھ علاقوں میں لڑکھڑاتا دکھائی دے رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top