جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

یونان میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت مل گئی، شہریوں کا جشن

20 فروری, 2024 15:39

یونان کی پارلیمنٹ نے طاقتور آرتھوڈوکس چرچ کی مخالفت کے باوجود ایک تاریخی اصلاحات کرتے ہوئے ہم جنس شادیوں اور ہم جنس خاندانوں کو گود لینے کو قانونی قرار دینے والے بل کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔

یونان اب دنیا کا 37 واں ملک اور پہلا آرتھوڈوکس عیسائی ملک بن گیا ہے جس نے ہم جنس خاندانوں کو گود لینے کو قانونی حیثیت دی ہے۔

یونان کے وزیر اعظم میتسوتاکس نے ایکس پر اپنے بیان میں  کہا کہ "انسانی حقوق کے لیے یہ بل ایک سنگ میل ہے، جو آج کے یونان کی عکاسی کرتا ہے جو ایک ترقی پسنداور جمہوری ملک ہے جو یورپی اقدار کی ترجمانی کے لئے پرُعزم ہے۔”

واضح رہے یونان کے وزیر اعظم میتسوتاکس، جنہوں نے اس بل کی سربراہی کی تھی،اس بل کی حمایت کے لئے ان کو حزب اختلاف کی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت تھی کیونکہ ان کی نیو ڈیموکریسی پارٹی کے درجنوں قانون سازوں نے اس بل کو مسترد کر دیا تھا۔

بل کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی ایتھنز میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے قوس قزح کے جھنڈے لہراتے ہوئے درجنوں افراد نے جشن منایا۔

یہ پڑھیں : یونان میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top