جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سبزیوں کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد تک اضافہ

18 دسمبر, 2019 17:00

فیصل آباد: مہنگائی سے شہری پریشان، سبزیوں کے بعد دالیں بھی تیس سے چالیس روپے فی کلو مہنگی ہو گئیں۔

گوشت اور سبزیوں کے بعد دالوں کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کا بھرم توڑ دیا، فیصل آباد میں گزشتہ چند روز میں دالوں کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ کمیٹی نے دال چنا 108، دال ماش 135 سے 180، دال مسور 135، دال مونگ کی قیمت 172 روپے مقرر کر د ہے۔

تاجر کہتے ہیں کہ ڈالر مہنگا ہونے سے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سرکاری ریٹ پر کیسے بیچیں، حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ سے متعلق تاجروں سے مشاورت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صارفین کو سرکاری ریٹ پر دالیں مہیا کروائیں گے۔

مہنگائی سے تنگ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے بہت امیدیں تھیں، معاشی حالات مشکل سہی لیکن حکومت کو کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنی چاہئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top