منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر فضائی حملہ

11 اگست, 2024 11:21

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر فضائی حملہ کر دیا جب کہ یوکرین نے شہر میں فضائی دفاعی نظام نصب کیا گیا تاکہ حملوں کو پسپا کیا جا سکے۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کے میئر اور فوجی انتظامیہ کے حکام نے اتوار کی صبح بتایا کہ یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریب ایک مکان پر روسی فضائی حملے سے ایک چار سالہ بچہ اور اس کا 35 سالہ والد ہلاک ہو گئے ۔

کیف کے میئر ویٹالی کلٹسکو نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا کہ ’ایئر ڈیفنس یونٹس کام کر رہے ہیں، فضائی حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔‘

روئٹرز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کم از کم دو دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں جن کی آوازیں ایئر ڈیفنس یونٹس میں کام کرتے ہوئے سنائی دی گئیں ہیں۔ حملوں سے فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حملے سے کوئی نقصان ہوا ہے یا کوئی زخمی ہوا ہے۔

کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی پوپکو نے ٹیلی گرام پر کہا کہ دارالحکومت کو روس کے بیلسٹک میزائلوں کا خطرہ برقرار ہے۔

یوکرین کی فضائیہ نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ کیف، اس کے آس پاس کے علاقے اور پورے مشرقی یوکرین کو فضائی حملوں کے الرٹ کی زد میں رکھا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top