اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

روس کا پاکستان کے ساتھ وسیع پیمانے پر تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال

06 جون, 2024 12:09

روس مبینہ طور پر اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان اقتصادی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

ذرائع کے مطابق بینکنگ کے شعبے میں تعاون سمیت دونوں ممالک کے بینکوں کے نمائندے اکاؤنٹس اور شاخوں کا قیام اور پاکستانی بینکوں کا بینک آف روس (ایس پی ایف ایس) کے فنانشل میسجنگ سسٹم سے رابطے پر غور کر رہے ہیں۔

پاکستان اور روس نے سرمایہ کاری اور بارٹر ٹریڈ کے شعبے میں تعاون اور آزاد تجارتی زونز کی فہرستوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارٹر ٹریڈ کے قواعد پر دونوں ممالک نے بات چیت کی جب کہ پاکستانی کمپنیوں کی ایک فہرست روس کی کمپنیوں کے ساتھ بارٹر معاہدے کرنے میں دلچسپی لے سکتی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں فریقین کراچی کی بندرگاہ کے ذریعے کارگو کی نقل و حمل سمیت "نارتھ ساؤتھ” انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور کے فریم ورک کے اندر "کوئٹہ-تفتان” ریلوے سیکشن کی بین الاقوامی نقل و حمل کی تخلیق اور ترقی پر تعاون پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ روسی بحری جہازوں کے لیے گوادر بندرگاہ میں داخلے اور روس اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کے انعقاد کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں فریقین پاکستان میں گیس کی صنعت کی ترقی کے لیے جامع منصوبے کی تیاری، روسی کمپنیوں کو ان میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے منصوبوں کی فہرست اور توانائی تعاون پر ورکنگ گروپ کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر اور روس سے گیس کی فراہمی کے ممکنہ انتظام پر بھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، ہیوی اور لائٹ انڈسٹری سہولیات کی جدیدکاری کے ساتھ ساتھ نئے کاروباری اداروں کے قیام میں روسی کمپنیوں کی شرکت میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top