ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

روس اور چین نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد کو ویٹو کر دیا

22 مارچ, 2024 19:13

روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کو ویٹو کردیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد منظور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے کیونکہ مستقل ارکان روس اور چین نے  امریکا کی طرف سے تجویز کردہ اقدام کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

قرارداد کے حق میں 11 ممالک نے ووٹ کیا جب کہ تین ممالک کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ‘فوری اور پائیدار جنگ بندی’ تقریبا چھ ہفتوں تک جاری رہے گی جس سے شہریوں کو تحفظ ملے گا اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسیلی نیبینزیا نے کہا کہ یہ قرارداد انتہائی سیاسی ہے جس میں اسرائیل کے لیے رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے موثر گرین سگنل موجود ہے۔

اس موقع پر چین نے مؤقف اپنایا کہ بلامقصد قراردادوں سے امن قیام نہیں ہوسکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top