جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روٹیشن پالیسی : ایف آئی اے کے 13 افسران کے تبادلے

13 جولائی, 2021 09:34

اسلام آباد : ایف آئی اے نے روٹیشن پالیسی 2021 کے تحت 13 افسران کے زون ٹو زون اور بین الصوبائی تبادلے کردیئے۔

ایف آئی اے روٹیشن پالیسی 2021 سائبر کرائم ونگ کے افسران پر بھی لاگو ہوگئی۔ پالیسی کے تحت سالوں سے ایک ہی جگہ تعینات ریگولر افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔ پہلے مرحلے میں گریڈ 16 تا 18 افسران کے تبادلوں اور تقرری کے احکامات جاری ہوئے۔

ایڈیشنل ڈی جی سی سی ڈبلیو کی جانب سے پالیسی کے اطلاق سے متعلق 8 جولائی کو جاری حکمنامے میں ایف آئی اے افسران کے تبادلوں کا اختیار ڈائریکٹر ایڈمن کی صوابدید قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

احکامات کے مطابق 13 افسران کے زون ٹو زون اور بین الصوبائی تبادلے کئے گئے ہیں، جس میں گریڈ 18 کے تین، گریڈ 17 اور گریڈ 16 سے متعلق پانچ افسران شامل ہیں۔

افسران کا تعلق ہیڈ کوارٹرز، سائبر کرائم ونگ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی سے ہے، جن میں سے کراچی کے 3، اسلام آباد اور لاہور کے 4،4، لاہور اور پشاور کے 2 افسران شامل ہیں۔

افسران سائبر کرائم زون راولپنڈی، سی سی ڈبلیو ہیڈ کوارٹرز، کوئٹہ، ایبٹ آباد رپورٹ کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top