منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب سبسکرائبرز کے کئی ریکارڈ توڑ دیے

22 اگست, 2024 12:42

پرتگال کے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر اپنے صارفین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچا دی ہے۔

اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے فورا بعد پانچ بار بیلن ڈی اور جیتنے والے اسٹار فٹبالر نے پہلے 90 منٹ میں ہی ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

اس کے علاوہ رونالڈو نے 24 گھنٹوں کے اندر 15 ملین سبسکرائبرز تک پہنچنے والے تیز ترین چینل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جب کہ کرسٹیانو کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہیں اور دو دہائیوں سے زائد عرصے سے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پرتگال کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اپنی پہلی ویڈیو میں انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتظار ختم ہوا اور میرا ٰوتیوب چینل بن گیا ہے، لہٰذا اسے سبسکرائب کریں اور اس نئے سفر میں میرے ساتھ شامل ہوں۔

فوٹو — اسکرین شاٹ

ان کی پہلی ویڈیو پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں بعد 1.69 ملین صارفین نے نئے لانچ ہونے والے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت ایکس پلیٹ فارم پر 112.5 ملین، فیس بک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 636 ملین فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top