اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

روہت شرما کی اہلیہ فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

29 مئی, 2024 11:56

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے بھی رفح کے عوام کی حمایت کا اظہار کیا ہے جس کی پوسٹ وائرل ہوگئی ہے۔

انسٹا گرام پر ریتیکا سجدہ نے ‘آل آئیز آن رفح’ پوسٹ کیا جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا ہے کیونکہ دنیا بھر کے لوگوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

’سب کی نظریں رفح پر ہیں‘ کا مطلب رفح میں جاری نسل کشی ہے، جہاں 1.4 ملین سے زیادہ فلسطینی پناہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روہت شرما کی اہلیہ کی فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ وائرل
روہت شرما کی اہلیہ کی فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ وائرل

مزید پڑھیں:کینیڈا نے فلسطینیوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں بڑا اضافہ کردیا

بھارتی کرکٹر کی اہلیہ رتیکا کی فلسطینیوں کے لیے کھلی حمایت کو بھارتی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کے باوجود اسرائیل رفح میں فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں غزہ کے کم از کم 45 شہری شہید ہو گئے۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے مظالم جاری ہیں، دنیا بھر کے لوگ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top