ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

انڈونیشیا کے ساحل پر پناہ گزینوں کی کشتی الُٹ گئی، درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

21 مارچ, 2024 17:25

انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا کی کشتی الٹ گئی جس کے باعث کم از کم 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 150 سے زائد افراد سوار تھے کہ مغربی ساحل سے تقریباً 19 کلومیٹرکے فاصلے پر اچانک کشتی خراب ہوکر الٹ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہی گیروں نے کشتی میں سوار لوگوں کی جانیں بچانےکی کوشش کی اور 4 خواتین اور 2 مردوں کو ریسکیو کرکے پناہ گاہ منتقل کیا۔

انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے ساحل پر کشتی الٹنے کے بعد بچائے گئے افراد میں 42 مرد، 18 خواتین اور نو بچے شامل ہیں جب کہ باقی ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top