منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ڈالر کی اونچی اڑان سے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

11 جون, 2019 15:09

کراچی: بجٹ سے پہلے ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کے لین دین کے آغاز پر ہی روپے کی قدر کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالر 151 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150روپے 50 پیسے جبکہ انٹربینک میں 150روپے 10پیسے پر بند ہوا تھا۔

ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ پچاس پیسے مہنگا ہوکر ایک پچاس روپے پچاس پیسے سے بڑھ کر ایک سو باون روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب منی مارکیٹ کی طرح حصص بازار میں بھی اچھی خبریں نہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروبار کے دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔

 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔۔جس کے نتیجے میں انڈیکس 34 ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top