جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

اقوام متحدہ؛ فلسطین کے حق میں قرارداد منظور

18 ستمبر, 2024 20:55

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اسرائیل سے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی تسلط ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ جمع کروائی گئی قرارداد میں فلسطین کو 124 ووٹ ڈالے گئے۔

14 ممالک نے فلسطین کے خلاف اور اسرائیلی تسلط کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 43 ممالک ووٹنگ کے عمل میں شریک نہ ہوئے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 10واں ہنگامی خصوصی اجلاس میں فلسطین نے اپنے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ایک سال میں ختم کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔

مزید پڑھیں: حماس کی کارروائی؛ 4 اسرائیلی فوجی جنہم واصل، متعدد زخمی

قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اپنا غیرقانونی قبضہ بلاتاخیر ختم کرے اور قرارداد کی منظوری کے بعد 12 ماہ کے اندر ان علاقوں کو خالی کر دے۔

قرارداد میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور تمام فریقین سے شہریوں کو تحفظ دینے کے حوالے سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کے لیے کہا گیا تھا۔

علاوہ ازیں، اس میں حماس سمیت فلسطینی مسلح گروہوں کی قید میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی اور غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد تک رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ممالک دہائیوں پرانے اسرائیل۔فلسطین تنازع کو حل کرنے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top