مقبول خبریں
ایون فیلڈ مجرمان ، سب جیل منتقل کرنے کی درخواست
انون فلیڈ کیس کے مجرمان نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
یہ درخواست بیرسٹر ظفر اللہ نے دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ان کے خلاف ابھی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر التواء ہیں۔
لہذا قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔جبکہ اس درخواست میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے گھر کو ہی سب جیل قرار دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔