جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آمدن سے زائد اثاثے : آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی سماعت

12 جولائی, 2019 12:40

کراچی : احتساب عدالت میں آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے خلاف ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے ریفرنس کے مفرور ملزمان کے نوٹس جاری کر دیئے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت نے آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کیں، اور  ایک بار پھر ریفرنس کے مفرور ملزمان کے نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔  آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ریفرنس کی مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کے حادثات کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے، ذمہ داروں کاتعین ہونا چاہیے، جو بھی ٹرین حادثات کا ذمہ دار ہے، سزا ملنی چاہیے۔ شیخ رشید وزیر ریلوے ہیں، انکی ذمہ داری ہے، وہ حادثات کی وجہ بتائیں۔

انہوں نے کہا گھوٹکی کا انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک زیادہ ہے پیپلز پارٹی ہی فتح یاب ہوگی، کیونکہ پیپلزپارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top