منگل، 17-ستمبر،2024
( 14 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پرتشدد مظاہروں، شیخ حسینہ واجد کے فرار پر روینہ ٹنڈن بھی بول اٹھیں

07 اگست, 2024 20:58

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن بنگلادیش میں جاری پرتشدد مظاہروں اور شیخ حسینہ واجد کے فرار پر بول اٹھیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرٹوئٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ کی کوئین روینہ ٹنڈن نے لکھا کہ بنگلادیش کے حالیہ واقعات نے گہرے دکھ اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے جہاں اقلیتی برادریوں کو شدید تشدد اور ظلم و ستم کا سامنا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں ان حملوں سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہوں، ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہوں اور ان پرتشدد واقعات کے فوری روک تھام کا مطالبہ کرتی ہوں۔

مزید پڑھیں: ماروہ حسین کی سرفنگ؛ نامناسب لباس پر مداح برہم

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ایسی مشکلات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں بنگلادیش کے حالات کی مناسبت سے ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز کا استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:‘ویرات کوہلی’ بھی بنگلادیش میں حسینہ واجد مظاہروں میں شریک، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں نے عوامی تحریک میں تبدیل ہو کر 16 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ کروایا تھا جبکہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ بھارت فرار ہوگئیں تھی۔

اسکرین گریب: ایکس

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top