اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

نشے کی حالت میں گاڑی چلانا؟ روینہ ٹنڈن پر مشتعل افراد کا حملہ

02 جون, 2024 18:48

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کے گھر کے باہر کار پارکنگ کے مسئلے پر ہونے والے جھگڑے پر ہونے والے تصادم کے نتیجے میں تین افراد کے زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ماضی کی مقبول ہیروئن روینہ ٹنڈن کے ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی ریورس کرنے کی کوشش کی، اس دوران دوسری گاڑی بڑے حادثے سے بال بال بچ سکی۔

اُس گاڑی میں سوار افراد اور روینہ ٹنڈن کے ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران اہل محلہ بھی جمع ہوگئے یہاں تک کہ اداکارہ کو اپنی مدد کے لیے پولیس کو بلانا پڑ گیا۔

دوسری گاڑی میں سوار شخص نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی جس میں اُس نے اداکارہ اور ان کے ڈرائیور پر گاڑی میں موجود خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

مخالف فریق نے روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے کا الزام بھی عائد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بارے میں کال موصول ہونے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اداکارہ اور انکے ڈرائیور اور دیگر ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی تاہم اوقت تک دوسرا فریق جا چکا تھا جنھیں بعد میں تھانے طلب کیا تاہم انھوں نے شکایت درج کرانے سے انکار کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DailyBrief (@getdailybrief)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top