اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

نیتن یاہو کی تقریر؛ خاتون مسلمان رکن پارلیمنٹ کا انوکھا احتجاج

25 جولائی, 2024 20:33

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ڈیموکریٹ کی راشدہ طلیب کے احتجاج کا انوکھا انداز اپنالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹ رکن راشدہ طلیب نے 2 پلے کارڈز اٹھا رکھے جس پر نسل کشی کا مجرم نعرے درج تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران تمام اراکین پارلیمنٹ کھڑے ہوئے تاہم راشدہ طلیب بیٹھی رہیں۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو کی دسترخوان میز پر مظاہرین نے کیڑے ڈال دیے، تصاویر وائرل

دوسری جانب عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا قصوروار قرار دیا تھا جبکہ کانگریس سے خطاب کے دوران ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے۔

نیتن یاہو اپنی تقریر کے دوران بار بار اس پلے کارڈ کی جانب متوجہ بھی ہوتے رہے تاہم مسلمان رکن پارلیمنٹ کا کچھ نہ بگاڑ سکے۔

خیال رہے کہ ایوان نمائندگان کی رکن راشدہ طلیب دوسرے ارکان کے برعکس تقریر کے اختتام پر کھڑی بھی نہیں ہوئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top