جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

14 جولائی, 2021 15:22

پشاور : بارش کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، کئی اضلاع میں پانی کھڑا ہوگیا، جبکہ کچے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، جبکہ دس گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

سیکریٹری ریلیف یوسف رحیم کا کہنا ہے کہ ابیٹ آباد کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہن اہے کہ امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو تمام تر وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ نو حساس اضلاع کے لئے نمائندوں کو نامزد کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top