جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا آغاز

18 فروری, 2024 12:57

خیبر پختون خوا کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں شہری علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی ہے جس سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔

صوبے میں بارش اور برفباری کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ بارش کے باعث اکثر علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مری، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کشمیر، اسلام آباد، پنجاب،شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشنگوئی کردی ہے۔

سیاحوں کی بڑی تعداد نے برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک کے بالائی علاقوں کا رُخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں کہیں ہلکی کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top