ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ملک کے مخلتف علاقوں میں آج سے بارش کی پیشگوئی

04 جون, 2024 11:34

پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج سے 7 جون تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے سبب  ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اوکاڑہ میں بارش ہوگی۔

اس کے علاوہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان طاۃر کیا گیا ہے۔

محکمہ مومسیات نے کہا کہ جیکب آباد، لاڑکانہ،کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

اپنے الرٹ میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آندھی سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top