پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

ملک کے مختلف شہروں میں 18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

15 جون, 2024 13:54

محکمہ موسمیات نے 18 جون سے ملک کے مختلف علاقوں میں  بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے سے 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16 سے 18 جون کے دوران خیبر پختونخوا میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم 18 سے 22جون کے دوران چترال، ایبٹ آباد میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش  متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16 سے 18جون کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم خشک رہے گا ادھر پنجاب میں 18 سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں آندھی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 20 سے 22جون کے دوران بہاولپور، ملتان، خانیوال میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

گرمی بھگانے کیلئے بادامی شربت کا لاجواب ترین نسخہ

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسی طرح 17 سے 20جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top