ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

08 جون, 2024 13:13

محکمہ موسمیات اور مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آج پاکستان اپنے مختلف خطوں میں موسمی مظاہر کے امتزاج کا سامنا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا جب کہ دارالحکومت اسلام آباد میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تاہم اسلام آباد کے باسیوں کو شام کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ ممکنہ آندھی کے لئے خود کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان اور بالائی اور وسطی سندھ میں بھی آج بادل برس سکتے ہیں۔

اس کے برعکس بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی، نصیر آباد اور جعفر آباد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اوستا محمد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسیخیل، شیرانی، ژوب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور میں موسم کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ شہر میں چلنے والی ہواؤں کو قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے نمی اور گرم ہواؤں کی شدت میں کمی ریکارڈ کی ہے اور آج لاہور میں بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top