ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جاگری، 28 افراد جاں بحق

29 مئی, 2024 09:56

واشک: بلوچستان کے شہر تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے، لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  واشک بس حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جانی نقصان پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،۔
خیال رہے کہ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top