ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حکومت پنجاب کا 10ہزار طلبہ کو آسان شرائط پر ای بائیکس دینے کا اعلان

09 جنوری, 2024 12:24

 

حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے 10ہزار طلبہ کو بلاسود، آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔

زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ میں کمی کے لیے ماحول دوست اقدام کرتے ہوئے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا۔

اقدام کے تحت پنجاب بھرمیں طلبہ و طالبات کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، پہلے مرحلے میں بینک آف پنجاب کے تعاون سے 10ہزار طلبہ و طالبات کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی آج مقامی ہوٹل میں طلبہ و طالبات کو الیکٹر ک بائیکس دینے کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

یہ پڑھیں : 58 آئی فونز کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top