اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال ایک ڈائٹ پلان ہے، مریم اورنگزیب

26 جولائی, 2024 15:25

سینئر صوبائی وزیر اور رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی بوک ہڑتال ایک ڈائیٹ پلان ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ڈائٹ پلان قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوپہر 3 بجے شروع ہونے والی ہڑتال ڈائٹ پلان ہے جو شام 7 بجے ختم ہوتی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مجرم کے لیے وقفے وقفے سے روزہ رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات کے کھانے سے پہلے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد شروع ہونے والی بھوک ہڑتال ایک دکھاوا اور مذاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار، بھوک ہڑتال کا اعلان

لیگی رہنما نے کہا کہ صرف 9 مئی کے مجرم کے لئے چار گھنٹے کے ‘ڈائٹ پلان’ پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی اداروں، حکومتی املاک پر حملے اور شہدا کی بے حرمتی کا نتیجہ بھوک ہڑتال نہیں بلکہ اس پر ان لوگوں کو سزا ہونی چاہئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top