ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پی ٹی آئی صدر کی جیل میں ہڈی ٹوٹ گئی

19 مارچ, 2024 16:00

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔

لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس کے دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی 17 مارچ کو واش روم میں گر گئے تھے جس کے نتیجے میں پرسوں فریکچر ہوگیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی تعداد مکمل نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کی اور ملزم کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top