ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بڑے جلسے کی بڑی تیاری

22 جولائی, 2018 11:17

پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں بڑے جلسے کی بڑی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ اس جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آج کراچی کا رخ کرے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز اور پارٹی پرچم آویزاں کردیے گئے ہیں۔

مزار قائد سے متصل گراؤنڈ باغ جناح میں منعقدہ جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے ۔

جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا وقت شام 6 بجے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ اس جلسے میں کرپشن  کے دلدل سے نکلنے کا حل بتاؤں گا۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top