مقبول خبریں
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ایف آئی اے طلب
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر سرکل اسلام آباد نے شیر افضل مروت کو بیرسٹر عقیل ملک کی جانب سے درج شکایت پر انکوائری کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹویٹ کیا گیا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔