جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بڑی وکٹ گرگئی ، پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کاسیاست چھوڑنےکا اعلان

17 مئی, 2023 17:40

رہنما پی ٹی آئی عامر کیانی نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔

اسلام آباد:رہنما پی ٹی آئی عامر کیانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف 1996 میں جوائن کی تھی، آرمی میں میرا خاندان ہے، میرے سسر بھی فوجی ہیں، مجھ پر دہشت گردی کے 8،9سیاسی پرچے درج ہیں۔

عامر کیانی نے کہا کہ 9مئی قومی سانحہ کا دن تھا، ڈیڑھ ماہ پہلے تک تحریک انصاف کیلئے کام کیا، تحریک انصاف کیلئے بھرپور جدوجہد کی، عمران خان کے ساتھ میرے اوپر دہشت گردی کے پرچے ہوئے، جہاں تک ممکن تھا پارٹی کے ساتھ کام کرتا رہا، اس دوران مشکلات کا بھی سامنا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست سے دستبردار ہورہاہوں، میں اب کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کی رکنیت اور تمام عہدے بھی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

عامر کیانی نے کہا کہ 27سال میں آج تک کبھی افواج یا کسی ادارے کیخلاف بیان نہیں دیا،ڈیڑھ ماہ سے کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہوا کیونکہ میری رائے کچھ اور تھی، میری رائے سادی ہے ہمیں اپنی حدود میں جدوجہد کرنی چاہیے9مئی کے بعد عمران خان سے ملنے گئے تھے مگر ملاقات نہ ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی سرحدوں پر روزانہ کی بنیاد پر3سے4شہادتیں ہوتی ہیں،ادارے ریاست کا حصہ ہیں پارٹیاں عوامی رائے پرآتی جاتی ہیں،ہماراڈومین سیاست ہے اور ہمیں سیاست ہی کرنی چاہیے،پاکستان سے منسوب املاک پر حملے تکلیف دہ اور ہولناک تھے، سرحدوں پر بھی لڑائی اور اندر بھی لڑائی ہوگی تو کون محفوظ ہوگا۔

یہ پڑھیں : لیڈر بس عمران خان ہے ،علی زیدی کا تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top